28 جون 2014 - 16:21
داعش عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں، عمار الحکیم

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم نے دہشتگرد گروہوں کے مقابلے کے لۓ دنیا کے تمام ممالک کے باہمی تعاون پر زور دیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق عمار حکیم نے آج عراق میں سویڈن کے سفیر سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ دہشتگردی سے مقابلے ، ملک میں سیاسی عمل میں سرعت اور نئي حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں عراق کے تمام عوام حکومت کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ عمار حکیم نے مجلس اعلائے اسلامی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اپنے ایک بیان میں بھی کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کو عالمی امن کے لۓ خطرہ بننے والے دہشتگرد گروہوں سے مقابلے کے لۓ آپس میں تعاون کرنا چاہۓ۔ واضح رہے کہ عراق میں دس جون سے بعثی داعشی دہشتگرد گروہوں نے عراق کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے اور اسی وقت سے عراق کی سیکورٹی فورسز نے بھی داعش کے دہشتگردوں سے مقابلے کے لۓ وسیع آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

.......

/169